حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تینتیسویں برسی حسینیہ بقیت اللہ الاعظم (عج) میں انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے نہایت عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔
رہبر فقید انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی تینتیسویں برسی آج شہر مقدس قم میں موجود حسینیہ بقیت اللہ الاعظم عج۔ (انجمن صاحب الزمان عج) میں منعقد ہوئی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید کے ساتھ ہوا جس کا شرف معروف نوجوان قاری قرآن مولانا رضا علی رستگار کو حاصل ہوا۔
اس کے بعد بانی انجمن صاحب الزمان (عج) مرحوم علامہ سید حیدر رضوی کا وہ فارسی کلام پیش کیا گیا جو موصوف نے حضرت امام خمینی (رہ) کی شان میں قلمبند کیا تھا۔
اس بزم میں شعراء کرام نے اپنے بہترین کلام کے ذریعے حضرت امام خمینی رہ کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں شیخ مہدی حلمی، سید ہادی اور جناب شیخ سرور شامل تھے۔
اس دوران گروہ سرود کے عنوان سے معروف کلام"سلام فرماندہ" کو بھی پیش کیا گیا۔
مجلس کے مہمانان خصوصی کے عنوان سے حجج اسلام سید شریعت اور نمایندہ ولی فقیہ کے دفتر کے انچارج جناب سید یحییٰ شریعت حاضر تھے۔
حجۃ الاسلام شریعت نے مجلس میں حاضر شرکاء سے خطاب کیا، اپنی تقریر میں موصوف نے انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی رہ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور سرزمین مقدس قم اور اس کے مکینوں کی خصوصیات کو احادیث کی روشنی میں بیان فرمایا۔
واضح رہے کہ مجلس کے آغاز میں یہاں موجود علماء کرام اور طلاب نے حضرت امام خمینی رہ اور شھداء انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی صورت میں قرآن مجید کی تلاوت کی۔